ابنا: نوري مالکي نے بغداد ميں حاليہ دھماکوں پر گفتگو کے لئے منعقد ہونے والے کابينہ کے اجلاس کےبعد کہاکہ حاليہ چند دنوں ميں دہشت گردانہ واقعات ميں عام شہريوں کا مارا جانا انتہائي تشويشناک مسئلہ ہےـ انہوں نے کہا کہ ان حملوں سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گرد تنظيميں عراق کو فرقہ وارانہ جنگ کي آگ ميں جھونک دينا چآہتي ہےـقابل ذکر ہے کہ منگل کے روز عراق ميں الگ الگ بم دھاکوں اور حملوں ميں کم از کم ستائيس افراد مارے گئے جبکہ پينتاليس لوگ زخمي ہوئے مئي مہينے ميں اب تک پانچ سو تيس افراد مارے جاچکے ہيں اور تيرہ سو سے زائد زخمي ہوئے ہيں.
.....
/169